اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور میچ سے متعلق سوشل میڈیا پر لوگوں سے کیا پوچھتے رہے ؟

datetime 7  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے فائنل نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کو بھی بیتاب کردیا۔پاکستان سپر لیگ کا سحر پاکستانیوں ہی نہیں بلکہ بھارتیوں پر بھی سر چڑھ کر بولتا رہا جبکہ نامور بھارتی کھلاڑی اور بالی ووڈ اسٹارز بھی پی ایس کے بخار میں مبتلا رہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارت کے لیجنڈری اداکار رشی کپور پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے بیتاب رہے لیکن بھارتی حکومت

 

کی جانب سے پاکستانی چینلز پر پابندی کے باعث میچ نہ دیکھ سکا جسکا افسوس ہے-اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرکے پی ایس ایل نشر کرنے والے چینل سے متعلق معلومات حاصل کیں تاہم پابندی کے باعث میچ سے لطف اندوز نہ ہوسکے۔رشی کپور کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کیا کوئی جانتا ہے کہ کون سا چینل پی ایس ایل نشر کررہا ہے؟ جب کہ اس کے بعد ایک اور ٹوئٹ میں کہا پی ایس ایل کی ٹیلی کاسٹ سے متعلق معلومات کی فراہمی کا شکریہ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میں پابندی کی وجہ سے میچ نہیں دیکھ سکتا تاہم امید کرتا ہوں بہترین ٹیم کامیاب ہوگی۔دوسری جانب اداکار کی جانب سے پاکستان سپر لیگ دیکھنے کی خواہش کے اظہارپر انہیں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے جب کہ بعض نے انہیں تمسخر کا نشانہ بھی بنایا تاہم پاکستانی مداحوں کی جانب سے لیجنڈری اداکار کے جذبے کو سراہا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…