منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

’’میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے بہت بیتاب تھا‘‘ مجھے میچ دیکھنے سے کس نے روکے رکھا؟

datetime 6  مارچ‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے فائنل نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کو بھی بیتاب کردیا۔پاکستان سپر لیگ کا سحر پاکستانیوں ہی نہیں بلکہ بھارتیوں پر بھی سر چڑھ کر بولتا رہا جبکہ نامور بھارتی کھلاڑی اور بالی ووڈ اسٹارز بھی پی ایس کے بخار میں مبتلا رہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارت کے لیجنڈری اداکار رشی کپور پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے بیتاب رہے لیکن بھارتی حکومتکی جانب سے پاکستانی چینلز پر پابندی کے باعث میچ نہ دیکھ سکا جسکا افسوس ہے-اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرکے پی ایس ایل نشر کرنے والے چینل سے متعلق معلومات حاصل کیں تاہم پابندی کے باعث میچ سے لطف اندوز نہ ہوسکے۔رشی کپور کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کیا کوئی جانتا ہے کہ کون سا چینل پی ایس ایل نشر کررہا ہے؟ جب کہ اس کے بعد ایک اور ٹوئٹ میں کہا پی ایس ایل کی ٹیلی کاسٹ سے متعلق معلومات کی فراہمی کا شکریہ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میں پابندی کی وجہ سے میچ نہیں دیکھ سکتا تاہم امید کرتا ہوں بہترین ٹیم کامیاب ہوگی۔دوسری جانب اداکار کی جانب سے پاکستان سپر لیگ دیکھنے کی خواہش کے اظہارپر انہیں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے جب کہ بعض نے انہیں تمسخر کا نشانہ بھی بنایا تاہم پاکستانی مداحوں کی جانب سے لیجنڈری اداکار کے جذبے کو سراہا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…