جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

روسی ماڈل کا دنیا کی خطرناک ترین سلفی بنوانے کا ریکارڈ

datetime 19  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)سیلفی کا شوق تو بلا شبہ پاگل پن کی حد تک بعض لوگوں کے سر پر سوار رہتا ہے۔ اسے پورا کرتے کرتے بعض اوقات لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیلفی کے جنون نے روسی ماڈل کو ایک انتہائی خطرناک مہم جوئی پر مجبور کر دیا۔ فیشن ماڈل ویکی ایڈنٹکوا نے سیلفی کی مہم جوئی کی تصاویر اور ویڈیوز حال ہی میں انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہیں۔ اس نے یہ

 

تصاویر دبئی کے علاقے مرینا کے فلک بوش کیان‘ٹاور کی چھت سے لٹک کر تیار کیں۔ جس انداز میں اس نے یہ تصاویر بنوائی ہیں وہ اس کی زندگی بھی لے سکتا تھا۔ معمولی سی لغزش اسے 300 میٹر بلندی سے نیچے گرنے کا موجب بن سکتی تھیں۔ویکی نے اپنے ایک سہولت کار کے ذریعے ٹاور کی بلند ترین سطح پر اس کے ایک طرف لٹک کر سیفلیاں بنائیں۔ اس کے پس منظر میں مرینا کا پوش علاقہ صاف دکھائی دیتا ہے۔ مگر حیرت یہ ہے کہ اس نے یہ سب کچھ متعلقہ حکام سے اجازت لیے بغیر کیا۔ وہ اپنے سہلوت کار کے ساتھ ٹاور کی حفاظتی باڑ سے باہر نکلی اور اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر سہولت کار کے ہاتھ کے ساتھ لٹک کر پروپیگنڈہ تصاویر اور ویڈیوز تیار کرائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…