اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کنگنا رناوت کی دریا دلی‘ کس کو تحفے میں کتنے کروڑ کا گھر دیدیا ؟ جان کر دنگ رہ جائینگے

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں محض خانز ہی تحفے دینے اور ضرورت مندوں کی مدد کے حوالے سے سخی نہیں بلکہ بالی ووڈ کی کوئین کنگنا بھی بہت سخی دل کی مالک ہیں جنہوں نے کچھ عرصے قبل اپنی بہن کو ان کی شادی کے موقع پر مہنگا گھر تحفے میں دیا تھا جب کہ اب اداکارہ نے اپنے یوگا کے استاد کو تحفے میں 2 کروڑ کا گھر دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے یوگا کے استاد

 

سوریہ نارائن سنگھ کو محض تحفے کے طور پر ممبئی کے علاقے اندھیری میں 2 کروڑ روپے کا گھر دے دیا ہے۔ سوریہ نے اداکارہ کو یوگا کی تربیت دی تھی جب انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کرئیر کا آغاز کیا تھا اور وہ اب بھی یوگا کی تربیت ان ہی سے لیتی ہیں۔سوریہ نارائن کے پاس یوگا کی تربیت کے لیے کوئی خاص جگہ نہیں تھی، اس لیے وہ ساحل سمندر پر لوگوں کو یوگا سکھاتے ہیں۔ کنگنا نے اپنے استاد کو یہ گھر اس لیے بھی دیا ہے تاکہ انہیں اپنا کام جاری رکھنے کے لیے معقول جگہ مل سکے۔ سوریہ نارائن نے کبھی بھی کنگنا سے کوئی معاوضہ نہیں لیا، اس لیے وہ چاہتی تھیں کہ وہ اپنے استاد کے لیے ایسا کچھ نہ کچھ ضرور کریں جس سے ان کی معقول مدد ہوسکے۔کنگنا نے صرف اپنے یوگا گرو ہی کی مدد نہیں کی بلکہ وہ کچھ عرصہ قبل اپنی بہن کو شادی کے موقع پر ممبئی میں ہی کروڑوں روپے مالیت کا ایک گھر تحفے میں بھی دے چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…