پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

معروف بھارتی اداکار رشی کپور پاکستان کے حق میں پھٹ پڑے مودی سرکار کو کھری کھری سنا دیں

datetime 2  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) بھارتی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کے کام پر پابندی کے حوالے سے اداکار رشی کپور نے اپنی ہی حکومت کی دوغلی پالیسی پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں میں کام پر پابندی کے حوالے سے بھارتی اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ فلمیں ایک دو دن میں نہیں بنتیں، انہیں مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے لہذا آپ یہ نہیں کہہ سکتے ان پر

پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ایک فلم پر گزشتہ 6 ماہ سے کام کررہے ہیں لہذا فلموں پر فوراً پابندی لگانا انتہائی غیر منصفانہ اور اوچھے ہتھکنڈے ہیں، اسے ختم کرنے کے لیے پورا وقت دینا چاہیے، اس کے بعد ہم پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلموں میں بے شک نہ لیں۔رشی کپور نے اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کبھی آپ ہاتھ ملاتے ہیں اور کہتے ہیں سب ٹھیک ہے لیکن جب سرحد پر کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوتا ہے تو آپ کی سوچ ہی بدل جاتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے آپ اپنے ہی ملک کے لوگوں کو بے یقینی کا شکار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب نریندر مودی جانتے ہیں کہ سرحد پر جھڑپیں ہوں گی تو پھر انہیں پاکستان میں جاکر وہاں کی حکومت سے ہاتھ ملانا ہی نہیں چاہیے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…