لاہور(آن لائن) بھارتی فلموں کیلئے حکومتی جھکائو ۔۔۔! مصطفی قریشی نے حکومت کے سامنے بڑا سوال کھڑا کر دیا , سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ حکومت نے بھارتی ، ترکی اور ایرانی فلموں کی نمائش کا حکم نامہ جاری کیا ہے لیکن پاکستانی فلموں کا کہیں ذکرنہیں ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا میں حیران ہوں کہ حکومت کا بھارتی فلموں کی طرف جھکائو کیوں ہے۔ بھارتی فلموں کی
وجہ سے ملکی فلمی صنعت کو تالے پڑگئے ہیں۔ وزیر اعظم نے آرڈر جاری کیا ہے کہ بھارتی ، ترکی اور ایرانی فلموں کی نمائش کی جائے تاہم پاکستانی فلموں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا اگر کوئی ادارہ غیرفعال ہوتا ہے تو حکومت کی ذمہ داری ہے کہ باہر کے لوگوں کے ذریعے چلانے کے بجائے اسے فعال کرے یہ یکطرفہ کارروائی ہمیں قبول نہیں ہے حکومت کواس حوالے سے پالیسی واضح کرنی اورپاکستانی فلموں کوترجیح دینی چاہیے۔