بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

امیر ترین شخصیت مہربان،اداکارہ میرا کو سفیر مقرر کردیاگیا

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)متحدہ عرب امارات کے تجارتی گروپ کے سربراہ اور الزرعونی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سہیل محمد الزرعونی نے معروف اداکارہ میرا کو پاکستان کے لیے اپنی فلاحی تنظیم کا خیرسگالی سفیر مقرر کیا ہے، اداکارہ میرا نے الزرعونی پیلس میں سہیل محمد الزرعونی سے ملاقات کے موقع پر پاکستان میں جاری فلاحی کاموں کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی،

سہیل محمد الزرعونی نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں الزرعونی فاؤنڈیشن کے جاری فلاحی منصوبوں کو دیگر شہروں اور قصبوں تک پھیلانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اداکارہ میرا بطور خیرسگالی سفیر پاکستانی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور انہیں صحت، تعلیم و رہائش سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،اداکارہ میرا نے الزرعونی فاؤنڈیشن کا پاکستان میں خیرسگالی سفیر بننے کو باعث اعزاز قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ سماجی کاموں کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات سمیت پوری دنیا میں پھیلانے کا عزم رکھتی ہیں اور الزرعونی فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کا حصہ بننے پر بے حد مسرور ہیں جو پاکستان اور دیگر ممالک میں مالی طور پر غیر مستحکم افراد کی بحالی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کررہا ہے۔متحدہ عرب امارات کے تجارتی گروپ کے سربراہ اور الزرعونی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سہیل محمد الزرعونی نے معروف اداکارہ میرا کو پاکستان کے لیے اپنی فلاحی تنظیم کا خیرسگالی سفیر مقرر کیا ہے، اداکارہ میرا نے الزرعونی پیلس میں سہیل محمد الزرعونی سے ملاقات کے موقع پر پاکستان میں جاری فلاحی کاموں کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی،

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…