جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

گلوکارہ میڈونا کو وائٹ ہائوس جلانے کی خواہش کا اظہار کرنا مہنگا پڑگیا‎‎

datetime 24  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا کو وائٹ ہائوس جلانے کی خواہش کا اظہار کرنا مہنگا پڑگیا۔ خفیہ ایجنسیوں نے میڈونا کی خواہش کو دھمکی قرار دے کر انکے خلاف تحقیقات کااعلان کردیا۔پاپ آئیکون سمجھی جانے والی میڈونا کے دنیا بھر میں موجود مداح تین دہائیوں سے انکی میٹھی آوازکے جادو میں گرفتار ہیں لیکن محبت بھرے گیت گانے والی میڈونا امریکہ کے

 

نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سخت نالاں نظر آتی ہیں۔ بولڈ اینڈ بیوٹی فل میڈونا ٹرمپ کے داغ دار ماضی پر انہیں معاف کرتی نظرنہیں آتیں۔ٹرمپ سے اپنی نفرت کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں خواتین کے مارچ کے دوران سرعام کیا تو خفیہ ایجنسیوں کے کان کھڑے ہوگئے۔ انتخابی مہم کے دوران ہیلری کلنٹن کی بھرپور حمایت کرنے والی میڈونا کا کہنا تھا کہ جب ٹرمپ امریکہ کے صدر منتخب ہوئے تو انکا دل کیا کہ وائٹ ہائوس کو آگ لگادیں لیکن پھر انہوں نے سوچا اس سے کیا حاصل ہوگا۔میڈونا نے جذبات میں آکر جو کہنا تھا کہہ دیا لیکن امریکی خفیہ ایجنسیاں انہیں معاف کرنے کو تیار نظر نہیں آتیں۔ میڈونا کے خلاف کیس اٹارنی جنرل کو بھجوایا جائے گا جہاں سے اجازت ملنے پر پاپ گلوکارہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…