اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

میری منگنی ٹوٹی یا نہیں ؟ مومنہ مستحسن نے خاموشی توڑ دی

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی مومنہ مستحسن کے حوالے سے ایک نئی افواہ انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہے۔اس افواہ میں دعویٰ کیا گیا کہ معروف گلوکارہ نے صرف چار ماہ بعد ہی علی نقوی سے اپنی منگنی ختم کردی ہے۔خیال رہے کہ علی نقوی اور مومنہ مستحسن کی منگنی ستمبر 2016 میں ہوئی تھی۔

اس افواہ کے بعد مومنہ مستحسن کے مرد پرستاروں نے کافی خوشی کا بھی اظہار کیا۔مگر مومنہ نے فیس بک پر اپنے پیغام کے ذریعے اس افواہ کی تردید کرتے ہوئے اسے پھیلانے والی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پیجز ان کی ذاتی زندگی کا احترام کریں ہر ایک کی طرح میری بھی ذاتی زندگی ہے جس اپنی حد تک رکھنے کا مجھے حق حاصل ہے، خدارا اسے مذاق اور تفریح کا ذریعہ نہ بنائیں۔ان کا کہنا تھااگر دنیا سے کچھ شیئر کرنے کے لیے ہوگا تو اس کا اعلان میں خود کروں گی، لہذا اندازوں پر مبنی کہانیاں پھیلانا روک دیں، خصوصاً جب آپ کا اس سے کوئی تعلق نہ ہو۔انہوں نے زور دیا میری ذاتی زندگی کو کلکس اور ویوز کو فروخت کرنے کے لیے استعمال نہ کریں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…