جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی اداکار ہ سارا خان کے پاکستان میں فلموں کی لائن لگ گئی

datetime 21  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی اور ان کی فلموں کی نمائش پر ملک گیر احتجاجی مہم کے باوجود پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری نے ایشیا میں پرامن فضااور دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے بھارتی فنکاروں اور شوبز سے وابستہ دیگر شعبوں کے افرادکیلئے اپنے در وا کردئیے ہیں۔

ایک جانب بھارتی فنکار پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیںتو دوسری جانب ہمارے ڈرامہ اورفلم پروڈیوسرز اپنے پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے بھارت جاکر میوزک اور دیگر شعبوں کا کام کرانے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتے جس کا عملی مظاہرہ اکثر دیکھنے میں آرہا ہے ۔ گزشتہ برس بھارتی اداکار اوم پوری پاکستانی فلم میں کام کرنے والے جبکہ رضا مراد ، پوجابھٹ و دیگر تفریحی و سیاحت کیلئے پاکستان ا?ئے ۔بھا رتی ٹی وی چینل کے مقبول پروگرام بگ باس شو سے شہرت کمانے والی ٹی وی اداکارہ سارا خان پاکستانی ڈرامہ یہ کیسی محبت ہے کی ریکارڈنگ کراکر واپس بھارت چلی گئی تھیں۔ گزشتہ برس پاکستان میں اپنے فنی کیریئر کی پہلی ہی کامیاب ترین ڈرامہ سیریل دینے والی معروف فیشن ڈیزائنر و ڈرامہ پروڈیوسر ثنا شاہنواز نے اپنی ڈرامہ سیریل یہ کیسی محبت ہے کیلئے سارا خان کو سائن کرکے بھارتی ٹی وی فنکاروں کیلئے بھی نئی راہ نکالی تھی اداکارہ سارا خان ایک بار پھر پاکستانی ڈرامہ سیریل لیکن میں کام کرنے کیلئے گزشتہ کئی دنوں سے کراچی پہنچی ہوئی ہیں ان کو دیگر کئی پاکستانی ڈرامہ پروڈکشنز اداروں نے بھی ا?فرز دے دی ۔ اس سیریل کی ریکارڈنگ کے بعد وہ نئی سیریل میں کام شروع کریں گی۔ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ان کی ممبئی سے زیادہ پاکستانی ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے ۔

 

مذکورہ سیریل میں ان کے ساتھ عتیقہ اوڈھو، فرحان اے ملاح، جنید عالم، نسرین قریشی، فردوس جمال، سدرہ جبار و دیگر فنکار کام کررہے ہیں۔ مذکورہ سیریل کے ہدایتکار فرقان ٹی صدیقی ہیں جو اس سے قبل گھائل سمیت دیگر سیریلز بناچکے ہیں ۔ کولاچی میڈیا کے تحت بنائی جانیوالی اس سیریل کی دن رات عکس بندی جاری ہے ۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ ا?نے والے دنوں میں کئی اور بھارتی ٹی وی ڈرامہ ارٹسٹ مزید ڈراموں میں سائن کئے جائیں گے اس کے علاوہ پاکستانی ڈرامہ پروڈیوسر ز بھارتی فلمی اداکاروں کو بھی سائن کرنے میں مصروف ہیں ۔اداکارہ سارا خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرکے لطف ایا ہے ثقافتی امن میں ہم فنکار اپنا کردار ادا کررہے ہیں فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…