لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار شان شاہد نے وزیراعظم سے اپیل کی ہےکہ ایسی کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایسی فلمیں بنائے جو بھارت میں بھی دکھائی جاسکیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق شان شاہد نےوزیراعظم نوازشریف سے اپیل کی ہےکہ اگر وہ بھارتی فلمیں پاکستان میں دکھائے جانے کے لیے کمیٹی بنارہے ہیں تو ایک ایسی کمیٹی بھی بنائی جائے جو پاکستانی فلمیں بھارت میں بھی دکھاسکے۔شان شاہدنے کہاکہ ثقافت کو صرف باہر سے لیا نہیں جاتا بلکہ پاکستانی ثقافت کو بھی وہاں بھیجاجاسکتاہے۔ شان نے یہ پیغام فیس بک پر تحریر کیا۔انہوں نے اپنے اس پیغام میں اپنے آپ کوایک پاکستانی شہری کے طورپرپیش کیاہے ۔
بھارت میں پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں ،اداکار شان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں