ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان اپنی آنے والی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی۔۔۔ بڑا فیصلہ لے لیا

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارسلمان خان اپنی فلموں کو کامیاب بنانے کے لیے ان تھک محنت کرتے ہیں اوربہترین اداکاری کے لیے وہ دن رات ایک کر دیتے ہیں لیکن اس بار وہ فلم ‘‘ٹیوب لائٹ’’ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے لیکن وہ اپنے کام سے پیچھے نہ ہٹے اور شوٹنگ جاری رکھی اور اس طرح ہی اپنی کہی ہوئی بات کہ ‘‘سلمان خان خان نے ایک بار کمٹمنٹ کرلیا توکرلیا’’ کو سچ کردکھایا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان باکس آفس پر کامیاب فلمیں دینے کے حوالے خاصے مشہورہیں لیکن اداکارسلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ‘‘ٹیوب لائٹ’’ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے اوران کی ٹانگ پرخاصی چوٹ آئی،
چوٹ لگنے کے بعد اداکارصحیح طورپرچل بھی نہیں پارہے تھے لیکن فلم کی بے حد فکرکے باعث انہوں نے شوٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جب کہ اداکار’’ٹیوب لائٹ’’ کی شوٹنگ کے دوران درد کودورکرنے کے لیے مختلف قسم کی دوائیاں بھی لیتے رہے لیکن انہوں نے آرام کرنے کوترجیح نہ دی۔اس سے قبل جب اداکاران کے دونوں بھائی اربازخان اورسہیل خان بھارت کے معروف پروگرام ‘‘کافی ود کرن’’ کے پروگرام میں ایک ساتھ مدعو کیے گئے تھے تو اربازخان کا کہنا تھا کہ سلمان خان بہت کم ہی اپنے کام سے چھٹیاں لیتے ہیں، سلمان کو کام کرنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا ۔واضح رہے کہ اداکارسلمان خان نئی آنے والی فلم ‘‘ٹیوب لائٹ’’ میں مرکزی کردارادا کرتے نظرآئیں گے جبکہ شا ہ رخ خان بھی فلم میں مختصرکردارنبھائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…