جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

’’بدنام نہ ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا ؟‘‘ پائریٹس آف دی کریبین کا معروف ترین فقرہ ادا کرنے والے جانی ڈپ کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی وڈ کے ایک اور معروف فنکار جوڑے کی شادی کا افسوس ناک انجام۔ اداکار جونی ڈپ اور اداکارہ امبر ہرڈ کی راہیں جداہوگئیں۔ سٹار جوڑے کی شادی صرف پندرہ ماہ ہی برقرار رہ سکی۔ امبر ہرڈ کاکہنا تھا جانی ڈپ انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ پائریٹس آف دی کیریبین نائٹس، پلاٹون، سلیپی ہالو جیسی درجنوں فلموں سے نام کمانے والے آسکر ایوارڈ یافتہ ترپین سالہ اداکار جانی ڈپ نے خود سے پچیس برس چھوٹی امبر ہرڈ سے پندرہ ماہ قبل بڑے دھوم دھام سے شادی کی تھی۔ریڈ کارپٹ پر ایک ساتھ نظر آنے والے جانی ڈپ اور امبر ہرڈ نے اپنے کشیدہ تعلقات کی خبروں کو ہمیشہ مسکراہٹ کے گہرے پردے میں چھپانے کی کوشش کی تاہم گزشتہ سال مئی میں امبر ہرڈ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور انہوں نے طلاق کیلئے عدالت میں دعویٰ دائر کر دیا۔ امبر ہرڈ کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوگیا، اب وہ جانی ڈپ سے مزید مار نہیں کھا سکتیں۔جانی ڈپ کا کہنا تھا وہ امبر پر ہاتھ اٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتے تاہم دس ماہ تک کیس سننے کے بعد عدالت نے امبر ہرڈ کے حق میں فیصلہ سنادیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد جانی ڈپ امبر ہرڈ کو ستر لاکھ ڈالر ادا کریں گے جبکہ امبرہرڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم کو بچوں کے چیرٹی ادارے کو عطیہ کردیں گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…