جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

معروف ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سےاپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں

datetime 15  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی وڈ ادکارہ لندسے لوہن نے اپنے انسٹا گرام کے اکاؤنٹ پر ’’السلام علیکم‘‘ لکھا ہے۔ انہوں نے اپنی تمام پرانی پوسٹس کو بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔لوہن نے اپنے انسٹا گرام کے اکاؤنٹ سے پرانی تصاویر کو ہٹا دیا ہے، اس نئی صورت حال کے حوالے سے ان کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے باب کا نیا آغاز ممکنہ طور پر بطور مسلمان کیا ہے۔

چند سالوں سے لندسے لوہن کے حوالے سے اس بات کا تذکرہ کیا جارہا تھا کہ وہ اسلام میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں، جبکہ اپریل 2016ء میں یہ خبر بھی منظر عام پر آئی تھی کہ لوہن اسلام کا مطالعہ کر رہی ہیں اور انہیں قرآن مجید کے نسخے کو لے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا، بعد میں خود لوہن نے اس بات کی تصدیق کی تھی۔اکتوبر 2016ء میں انہوں نے ترکی میں ایک شامی مہاجر کی جانب سے بطور تحفہ دیا گیا ہیڈ اسکارف سر پر باندھ کر سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی تھی۔ڈیلی میل کی تازہ رپورٹ کے مطابق30 سالہ اداکارہ حال ہی میں مشرق وسطیٰ کی ثقافت کے مطالعے کیلئے دبئی منتقل ہوئی تھیں اور وہاں وہ اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی کھولنے والی ہیں۔2000ءکےاوائل سے ہی لوہن منشیات کے استعمال سے نجات کیلئے بر سر پیکار ہیں۔اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار کرنے والی ہالی وڈ اسٹار لندسے لوہن نے مین گرلز اور فریکی فرائیڈے جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…