منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میں کامیابی کیسے حاصل کی؟ ودیا بالن نے مدتوں بعد بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 15  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن)بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن اْن چند اداکاراؤں میں سے ہیں جنہوں نے بولی وڈ میں بغیر کسی بڑے نام اور تعلقات کے کامیابی حاصل کی اور انھیں اس پر فخر ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ودیا بالن کا کہنا تھا کہ وہ بے حد فخر محسوس کرتی ہیں کہ وہ بغیر کسی بڑے نام اور جانی مانی فیملی کے اس بلندی تک آ پائی ہیں۔38 سالہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ‘اپنے کیریئر کو دیکھتے ہوئے مجھے بیحد خوشی محسوس ہوتی ہے، میں نے کامیابی اپنے بل پر حاصل کی ہے، یہ میری ذات کے لیے میرا پیار ہے جس نے مجھے متاثر کیا، جس کے بعد میری فیملی اور دوستوں نے میری مدد کی اور میں اس مقام تک آپائی ‘۔ودیا بالن کو بولی وڈ میں مقبولیت کئی کامیاب فلموں سے ملی جن میں 2006 کی ریلیز ‘ لگے رہو منا بھائی’، 2009 کی فلم ‘پا’، 2010 میں ریلیز ہوئی فلم ‘عشقیہ’، 2011 کی فلم ‘دی ڈرٹی پکچر’ اور 2012 کی فلم ‘کہانی’ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ فلم ‘ڈرٹی بکچر’ اور ‘کہانی’ کے لیے ودیا بالن کو نیشنل ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ودیا کے بولی وڈ کیریئر میں انہیں کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا جن میں ان کی شادی اور وزن کا زیادہ ہونا شامل ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ‘یہی وجہ ہے کہ میں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ افراد کو فالو نہیں کرتی اور یقین کریں مجھے ایسا بھی نہیں لگتا کہ میں نے بہت سی چیزوں کو مس کردیا ہو، البتہ یہ اچھا ہی ہے کہ مجھے معلوم نہیں ہوتا کہ آج کل ہو کیا رہا ہے’۔ودیا بالن کی آخری ریلیز فلم 2016 کی ‘کہانی 2’ ہے، جو ان کی کامیاب فلم ‘کہانی’ کا سیکوئل ہے۔۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…