پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

میرا مقابلہ شاہ رخ یا سلمان خان سے نہیں بلکے کس سے ہے؟عامر خان نے حیران کن نام لے لیا

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ باکس آفس پر ریکارڈ بنانے والے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ شاہ رخ، سلمان اور اکشے کی بجائے میرا خود سے مقابلہ ہے اور ان سے ہمیشہ سیکھنے کو ملا ہے۔بالی ووڈ اسٹارعامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے باکس آفس پر تمام اگلے پچھلے ریکارڈز اپنے نام کرلیے ہیں اورسب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے جب کہ فلم نے سلمان خان کی فلموں’’بجرنگی بھائی جان‘‘ اور’’سلطان‘‘ کو بھی مات دیتے ہوئے باکس آفس پر اپنا سکہ جمالیا ہے لیکن اس کے باوجود مسٹر پرفیکشنسٹ نے عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا مقابلہ شاہ رخ ، سلمان یا اکشے کمار سے نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
بالی ووڈ اسٹار عامر خان کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں صرف اپنے آپ سے مقابلہ کررہا ہوں اور میں نے ہمیشہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار سمیت کسی بھی اداکار سے مقابلہ نہیں کیا بلکہ یہ میرے ساتھی اداکار ہیں جن کے اچھے کام سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ عامرخان نے پسندیدہ فلم سے متعلق سوال پر کہا کہ مجھے شاہ رخ خان کی فلمیں’’چک دے انڈیا‘‘، ’’سوا دیس‘‘، ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ اور ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ بہت پسند ہیں جنہیں میں کئی بار دیکھ چکا ہوں۔
واضح رہے کہ اداکارعامر خان کی فلم’’دنگل‘‘ نے صرف بھارت میں 350 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے اور دنیا بھرمیں یہ فلم 185 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…