جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

دپیکا کیلئے کونسی بڑی شخصیت انڈیا پہنچ گئی ؟ جان کر حیران رہ جائینگے

datetime 13  جنوری‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) ہالی ووڈ اداکار وین ڈیزل دپیکا پڈوکون کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے جہاں ہالی ووڈ فلم ’’ٹریل ایکس:ریٹرن آف ڑینڈر کیج‘‘ کی تشہیری مہم میں شرکت کریں گے۔بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھارتی فلم نگری میں کامیابی کے بعد ہالی ووڈ میں قدم جمانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور جلد ہی نامی گرامی اداکار وین ڈیزل کے ساتھ فلم ’’ٹرپل ایکس: ریٹرن آف ڑینڈر کیج‘‘ میں ایکشن میں نظر آئیں گی جب کہ دونوں اداکاروں کی فلم کے علاوہ بھی اچھی کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے اورگزشتہ دنوں ہالی ووڈ اداکار کی جانب سے میکسیکو میں ڈمپل گرل کی سالگرہ منائی گئی تھی لیکن اب وین ڈیزل دپیکا کے لیے بھارت بھی پہنچ گئے ہیں۔
ہالی ووڈ اداکار وین ڈیزل اور فلم کے ہدایت کار ڈی جے کروسو دپیکا پڈوکون کی دعوت پر ممبئی پہنچے ہیں جنہیں ڈمپل گرل خود ہی لینے ایئرپورٹ پہنچیں جہاں ان کا استقبال بینڈ باجے اورروایتی طریقے سے کیا گیا۔ وین ڈیزل دپیکا کے ساتھ مل کر اپنی فلم کی تشہیر کریں گے اور فلم سب سے پہلے 14 جنوری کو بھارت میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔دوسری جانب اداکارہ کی جانب سے وین ڈیزل کے لیے گرینڈ پارٹی بھی رکھی گئی ہے جس میں بالی ووڈ کی نامی گرامی شخصیات شرکت کریں گی ۔
واضح رہے کہ وین ڈیزل اور دپیکا پڈوکون کی فلم’’ٹرپل ایکس: ریٹرن آف ڑینڈر کیج‘‘ بھارت میں 14 جنوری جب کہ دنیا بھر میں 20 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی ہالی ووڈ فلم پہلے بھارت میں ریلیز کی جارہی ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…