جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

معروف پاکستانی اداکار نے ہالی ووڈ اڑان بھرنے کی تیاری پکڑ لی

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ہدایتکار و اداکار جاوید شیخ نے ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ایک انٹرویو کے دوران جاوید شیخ کا کہناتھا کہ انھوں نے 30 برس سے زائد کا عرصہ فلم کی دنیا میں گزار دیا۔پاکستان کے علاوہ بھارتی فلموں میں بھی کام کر لیا۔اب وہ لالی ووڈ اور بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ کی فلموں میں بھی کام کر کے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہماری فلمیں جدید ٹیکنالوجی میں داخل ہو کر اب عالمی سطح پر بن رہی ہیں۔ موضوعات میں بھی اب بہتری آرہی ہے۔جاوید شیخ نے کہا کہ 60سے 80کی دہائی میں بھی ہماری فلم انڈسٹری کا اچھا دور گزرا ہے۔اس دور میں نامور ڈائریکٹرز نذرالسلام مرحوم پرویز ملک مرحوم ایس سلیمان وحید ڈار مرحوم حیدر چوہدری مرحوم شباب کیرانوی مرحوم اور مسعود پرویز مرحوم سمیت دیگر نے بہت معیاری اور سپر ہٹ فلمیں بنائیں۔اب پھر معیاری اور اچھی فلموں کو فروغ مل رہا ہے جو خوش آیند بات ہے۔جاوید شیخ نے کہا کہ رواں برس میں میری ذاتی نئی اردو فلم وجود بھی شروع ہو جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…