منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’محبت انجام کو پہنچی‘‘ کترینہ کیف نے رنبیر کپور کو بڑا جھٹکا دےدیا

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں کترینہ اور رنبیر کے درمیان گہری دوستی کے چرچے کون واقف نہیں تھا لیکن پھر وقت نے پلٹا کھایا اور دونوں کے درمیان شدید اخلتافات کے باعث علیحدگی ہوگئی تاہم اب اداکارہ نے رنبیر کپور کے ساتھ نئی آنے والی فلم جگا جاسوس کی پروموشن کے لیے بھی صاف منع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کے درمیان علیحدگی کیا ہوئی تو انہیں اپنی نئی آنے والی فلم ‘‘جگا جاسوس’’ میں بھی دلچسپی ختم ہوگئی تھی لیکن ہدایتکارکی محنت اورکوششوں کے بعد فلم تومکمل ہوگئی لیکن اب ایک بڑا مسئلہ ان کے سامنے کھڑا ہوگیا ہے۔کترینہ کیف نے اداکاررنبیرکے ساتھ فلم ‘‘جگا جاسوس’’ کو پروموٹ کرنے کے لیے صاف انکارکردیا ہے تاہم اداکارہ فلم کی پروموشن اکیلے کرنے پرراضی ہیں، کترینہ کے اس فیصلے کے بعد فلم کے ہدایتکاراورپروڈیوسرزشدید پریشانی کا شکارہوگئے ہیں اور انہیں فلم کی باکس آفس پر ناکامی کا ڈر لگنے لگا ہے۔واضح رہے کہ مختلف حصوں میں فلم ’’جگا جاسوس‘‘ 7 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…