بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت کی مسلمان والدہ نے کئی مرتبہ خود کشی کی کوشش کیوں کی؟

10  جنوری‬‮  2017

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت کی والدہ نرگس دت کا سنیل دت سے شادی سے پہلے اداکار راج کپور کے ساتھ کئی سال تک معاشقہ چلتا رہا اور اس میں ناکامی پر انہو ں نے کئی بار خود کشی کی کوشش کی لیکن پھر ان کی ملاقات سنیل دت سے ہوئی اور دونوں نے شادی کرلی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نرگس نے 6 سال کی عمر میں 1935 میں فلم تلاش حق سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد انہو ں نے 1943 میں بننے والی محبوب خان کی فلم تقدیر میں بھی اداکاری کی۔
اس کے علاوہ بھی انہو ں نے متعدد فلموں میں کام کیا تاہم انہیں 1949 میں بننے والی محبوب خان کی فلم انداز سے شہرت حاصل ہوئی۔ اس فلم نے دلیپ کمار ، راج کپور اور نرگس تینوں کو ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔۔اسی سال راج کپور کی فلم برسات ریلیز ہوئی جس میں نرگس اور راج کپور نے مرکزی کردار ادا کیا، اس فلم کے بعد اس جوڑی کو خوب پسند کیا جانے لگا۔
عوام میں راج کپور اور نرگس کی جوڑی کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ ان دونوں نے 16 فلمیں اکٹھی کیں۔ اتنی رومانوی فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے دوران نرگس واقعی راج کپور سے پیار کرنے لگیں لیکن راج کپور پہلے سے ہی شادی شدہ تھے۔ ان دونوں کے افیئر کی خبریں زبان زد عام ہوگئیں اور اس معاشقے کی خبریں راج کپور کے گھر تک بھی جا پہنچیں۔
راج کپور کے گھر میں جب ہنگامہ برپا ہوا تو انہو ں نے آہستہ آہستہ نرگس سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔کشور ڈیسائی نے اپنی کتاب ’ڈارلنگ جی ‘ میں لکھا ہے کہ عشق میں ناکامی پر نرگس نے کئی بار خود کشی کی کوشش کی لیکن 1957 میں بننے والی فلم ’ مدر انڈیا‘ میں ایک حادثہ پیش آیا جس میں اداکار سنیل دت نے نرگس کی مدد کی۔ اس حادثے کے بعد نرگس جنہو ں نے اس فلم میں سنیل دت کی ماں کا کردار ادا کیا تھا کا جھکا سنیل دت کی جانب ہوگیا اور دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…