ممبئی(آن لائن) عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل نے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی ووڈ فلم کا ریکارڈ قائم کردیا ہے جو اس سے پہلے مسٹر پرفیکٹ کی فلم پی کے کے پاس تھا۔دنگل نے پی کے اور سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان کو شکست دے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنگل نے پی کے کا 340.8 کروڑ انڈین روپے کا ریکارڈ توڑ دیا اور اپنی ریلیز کے 16 دن وہ 341.96 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔عامر خان سال میں صرف ایک فلم کرنے کے عادی ہیں تاہم دنگل ان کی دو سال بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم تھی جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل بھارتی فلمی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے۔بھارت کے تجارتی تجزیہ نگار ترن ادارش نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فلم دنگل اتوار تک باکس آفس پر 341 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے جو عامر خان کی فلم ’’پی کے‘‘سے زیادہ ہے جس نے 340 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ اس طرح عامر خان کی فلم بھارت کی ہندی فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
بھارت کے علاوہ بیرون ملک بھی فلم دنگل سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہندی فلم بن چکی ہے اور ترن ادارش کے اعدادو شمار کے مطابق 7 جنوری تک دنگل صرف امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں 174 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔ترن ادارش نے بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں کی فہرست بھی جاری کی جس میں’’ دنگل ‘‘پہلے، عامر خان کی ہی’’ پی کے‘‘ دوسرے اور سلمان خان کی’’ بجرنگی بھائی جان‘‘ اور ’’سلطان‘‘ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ پانچویں نمبر پر بھی عامر خان کی فلم ’’دھوم تھری ‘‘ہے۔
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنا ہی قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا, دنگل نے بڑے بڑے ریکارڈ قائم کر دیا
10
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں