ممبئی(آن لائن)بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اپنی بہترین اداکاری کے علاوہ اگر کسی بات سے مشہور ہیں، تو وہ ان کا دلچسپ اور منفرد فیشن رنویر سنگھ جہاں بھی جاتے ہیں اپنے مزاحیہ انداز کے باعث سب کو حیران کردیتے ہیں۔ایسا ہی کچھ حال ہی میں ہوا، جب رنویر سنگھ ایک جگہ پر نہایت منفرد انداز کے سیاہ لباس میں نظر آئے۔مشہور اداکار ہمیشہ کی طرح نہایت پراعتماد تھے، تاہم ان کے لباس اور فیشن کے مذاق کا ٹوئٹر پر آغاز ہوگیا۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ رنویر سنگھ ایسی ڈریسنگ کیے ہوئے ہیں، جیسے کوئی مچھروں سے بچنے کے لیے مچھردانی پہن لے۔
ان کا یہ بھی بتانا تھا کہ رنویر سنگھ ایسے لگ رہے ہیں، جیسے جب آپ کی دوست کو کرسمس کا تحفہ پسند نہ آئے اور وہ اسے آپ کو پہنا دیں۔انہوں نے کہا کہ رنویر سنگھ آپ دپیکا کی شلوار قمیض پہنے کہاں جارہے ہیں؟ایک صارف نے تو پورا لطیفہ ہی بنا ڈالا’ دپیکا: رنویر میری سیاہ قمیض شلوار کہاں ہیں؟’’ رنویر: وہ تو میں نے پہنی ہوئی ہے۔
ان کے مطابق ایسا حال تب ہوتا ہے جب آپ کا کرسمس سانتا گفٹ آپس میں تبدیل ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ کو برقع بھی پہننا ہو جبکہ اپنا طاقت ور جسم بھی دکھانا ہو تو ایسا ہوتا ہے۔
ایسا فیشن؟ رنویر سنگھ سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تاحیات
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































