جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’مسلمانوں کے حق میں کیوں بات کی ؟ ‘‘ عامر خان کے خلاف بھارت میں خوفناک سازش کا انکشاف

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ کو کون نہیں جانتا ۔ مشہور ہے کہ وہ سال میں ایک مرتبہ فلم بناتے ہیں اوروہ فلم سوپر ڈوپر ہٹ جاتی ہے ۔ قارئین کو اگر یاد ہو تو گزشتہ سال عامر خان کی فلم PKکے ریلیز ہوتے ہی بھارتی انتہا پسند ہندوؤں نے عامر خان کا ناطقہ بند کر دیا تھا جس کے بعد انہیں اور ان کے خاندان کو بری طرح تنقید اور شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تھا اور حالات یہاں تک پہنچ گئے کہ انہیں ملک بھی چھوڑنا پڑ گیا تھا ۔ اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں کے ساتھ تعصب برتنے کے خلاف بات کرنے پر عامر خان کو جس مالی اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ ا تھا اس کے پیچھے بھارتی معروف سیاسی تنظیم بی جے پی کا ہاتھ تھا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں جنگی جنون میں مبتلا جماعت بی جے پی کی جانب سے کھلے عام تو اپنے مخالفین کے خلاف ردعمل کا اظہار نہیں کیا جاتا لیکن پیٹھ پیچھے وہ اپنے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آتی اور ایسا ہی کچھ عامر خان کے ساتھ بھی ہوا جس کا بھانڈا حکمران جماعت کے گھر کے بھیدی نے ہی پھوڑ ڈالا ہے۔
گزشتہ برس جب عامرخان نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے تعصب پراپنے جذبات کا اظہار کیا تو بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے ان کے خلاف ایک طوفان کھڑا کردیا تھا اورانہیں بھاری مالی نقصان کے علاوہ ذہنی اذیت کا بھی سامنا کرنا پڑا تھااور ان سازشوں کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ بھارت کی سب سے بڑی سیاسی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی ملوث تھی اوراس کا بھانڈا اس تنظیم کی سابق رضا کارسادھوی کھوسلہ نے اپنی کتاب میں پھوڑڈالا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…