ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے اپنے قریبی دوست سلمان خان کو ’’مغرور‘‘ قرار دے کر سب کو چونکا دیا ہے۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور سنجے دت کے درمیان گہری دوستی تھی اور سنجے دت کی جیل سے رہائی پر سلومیاں کی جانب سے پارٹی کا بھی اعلان کیا گیا تھا لیکن جیل سے رہائی کے بعد دبنگ خان اور سنجوبابا کے درمیان ناراضی جاری ہے اور سلو میاں ان سے کتراتے ہیں جس کے بار میں سنجے دت ہمیشہ سے انکاری رہے ہیں لیکن اب پہلی بار انہوں نے اپنے اور سلمان کے تعلق پرلب کشائی کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان سے ماضی کے قریبی دوست اور منہ بولے بھائی سلمان خان کی شخصیت کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر اداکار نے فوراً سلمان خان کو’’مغرور‘‘ قرار دیا جس نے سب کو چونکا دیا۔دوسری جانب سنجے دت کے پہلی بارسر عام اس رویئے کے بعد دونوں سپر اسٹارز کی ناراضی کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد فلم نگری میں بھی چہ مگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ سنجے دت اور سلمان خان نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔۔#/s#
سنجے دت نے سلمان خان کو مغرور قرار دے کر سب کو چونکا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے
-
بین الاقوامی اورمقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ



















































