جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

کپل شرما کےا مداحوں کیلئے بری خبر ۔۔۔ 5سال قید کا خدشہ ۔۔ وجہ کیا بنی ؟

datetime 15  دسمبر‬‮  2016 |

ممبئی(این این آئی) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کو میونسپل کارپوریشن کے محکمے پر رشوت لینے کا الزام لگانا مہنگا پڑ گیا اور ثبوت پیش نہ کرنے پر کامیڈین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔گزشتہ دنوں بھارتی کامیڈین کپل شرما نے ممبئی میونسپل کارپوریشن پر رشوت لینے کا الزام لگایا تھا جس پر انہوں نے ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوتنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد حکمراں جماعت اور ریاستی حکومت کی جانب سے کامیڈین کے خلاف کئی مقدمات درج کرائے گئے تھے لیکن اب کپل شرما اپنے الزامات کو لے کر نئی مصیبت میں پھنس چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے کامیڈین کپل شرما پر ممبئی میونسپل کارپوریشن کے رشوت مانگنے والے ملازمین کے نام نہ بتانے اوراپنے گھر کے قریب ساحلی جھاڑیوں کو کاٹنے کی پاداش میں مقدمہ درج کرلیا۔ کامیڈین کے خلاف درج مقدمے میں ماحول کو نقصان پہنچانے اورکاروباری فائدے کے لیے غلط بیانی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جس میں اداکار کو ایک ماہ سے 5 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ کپل شرما پر اس معاملے کے بعد 4 مقدمات درج ہوئے ہیں تاہم اب تک کسی بھی مقدمے میں گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…