جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

شلپا شیٹھی نے مدا ح سے بڑی فرمائش کر دی ،خبررساں ادارے کی رپورٹ

datetime 10  دسمبر‬‮  2016 |

ممبئی ( آن لائن )بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے اداکاری کے کیریئر میں بہت زیادہ کامیاب کام تو نہیں کیا، تاہم ان کی ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے مقبول رہنے کی خواہش ہمیشہ سے تھی۔اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب کاروباری خاتون شلپا شیٹھی کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ مداح انہیں ہمیشہ ایک اداکارہ کے طور پر یاد رکھیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جب ایک ایونٹ کے دوران شلپا شیٹھی سے اداکاری چھوڑ کر بزنس وومن بننے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ‘میں کبھی ایک کاروباری خاتون نہیں بنی، بات صرف یہ ہے کہ مجھے اپنی زندگی میں مختلف کام کرنا پسند ہے، ان میں سے کچھ میں میں کامیاب ہوئی جبکہ کچھ ناکام رہے، لیکن اپنے مداحوں کے لیے میں ہمیشہ ایک اداکارہ رہنا چاہتی ہوں، کیوں کہ میری شخصیت فلموں سے ہی بنی ۔واضح رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹھی کئی کامیاب ڈانس شوز کی جج بھی بن چکی ہیں، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے کامیاب شوز کا حصہ بن کر خوشی محسوس ہوتی ہے، یہ سب ہی کافی کامیاب ہیں۔
شلپا شیٹھی کی شادی ہندوستان کے کامیاب بزنس مین راج کندرا سے 2009 میں ہوئی تھی، ان کی جوڑی کو ہندوستان کی کامیاب جوڑی بھی مانا جاتا رہا ہے۔اپنی فلموں میں واپسی کے حوالے سے شلپا شیٹھی کا کہنا تھا کہ ‘میں نے اب تک اس کے حوالے سے نہیں سوچا۔شلپا شیٹھی آخری مرتبہ 2014 کی فلم ‘ڈھشکیاؤںمیں کام کرتی نظر آئیں تھیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…