جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

خودکشی یا قتل،پریتی زنٹاکیلئے انتہائی بُری خبر

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)خودکشی یا قتل،پریتی زنٹاکیلئے انتہائی بُری خبر،تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کے کزن نیتن چوہان کی لاش ان کے گھر میں انہی کی گاڑی میں برآمد ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق واقعہ خودکشی پر مبنی ہے، مشہور اداکارہ پریتی زنتا کے کزن نتین چوہان نے خود کوسر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا،

بتایاجارہاہے کہ نیتن چوہان کا گھریلو مسائل کاسامناتھا جبکہ خودکشی کا واقعہ جمعے کے دن ہوا جہاں انہوں نے اپنے گھر میں ہی گاڑی میں ذاتی پستول سے سر میں گولی مارلی ،پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو چارصفحات پر مبنی خط بھی ملا ہے جس میں انہوں نے اپنی بیوی اور سسرال والوں کو اس اقدام کا قصور وار ٹھہرایا ہے ،خط کے مندرجات کے مطابق ان کی اہلیہ اور سسرال والوں نے ان پر بیٹے سے ملاقات کرنے پر بھی پابندی لگائی ہوئی تھی اور ان پر جھوٹے مقدمات کا اندراج بھی کیاتھا جس کی وجہ سے انہوں نے خودکشی کا فیصلہ کیا، نیتن چوہان اپنی اہلیہ سے دوسال سے الگ رہ رہے تھے اور ان کے درمیان طلاق کا مقدمہ چل رہاتھا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…