منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ اور عامرخان دیکھتے رہ گئے،کپل شرما چھاگئے

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن )بھارتی کامیڈین کپل شرما لگتا ہے کہ مقبولیت میں شاہ رخ خان اور عامر خان سے بھی آگے نکل چکے ہیں جب ہی تو لوگ بولی وڈ خانز کے مقابلے میں انہیں زیادہ سرچ کرتے ہیں۔یاہو انڈیا نے بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے مردوں کی فہرست جاری کی جس میں سلمان خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی مگر دوسری پوزیشن پر عامر یا شاہ رخ کی بجائے کپل شرما تھے۔جی ہاں کپل شرما نے اس معاملے میں دنیا بھر میں پسند کیے جانے والے دونوں خانوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔کپل شرما کے بعد امیتابھ بچن، شاہ رخ اور عامر خان بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔کپل شرما کو یہ مقبولیت ان کے شو کامیڈی نائٹس ود کپل سے ملی جبکہ آج کل وہ فلموں میں بھی سرگرم ہیں۔مجموعی طور پر بھارت میں لوگوں مسلسل پانچویں سال بھی اداکارہ سنی لیون کو سب سے زیادہ سرچ کیا جن کے بعد وزیراعظم نریندرا مودی دوسرے اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال تیسرے نمبر پر رہے۔چوتھا نمبر سلمان خان کے نام رہا جبکہ خواتین سلیبریٹز میں سنی لیون کے بعد دوسرے نمبر پر بپاشا باسو رہیں جبکہ دپیکا تیسرے، کترینہ کیف چوتھے اور پریانکا چوپڑا پانچویں نمبر پر رہیں۔۔#/s#

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…