جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

نئی فلم دنگل کی آمدپر عامر خان پر جوش۔۔ سلمان خان کے بارے کیا بات کر گئے ؟

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان اپنی فلموں کی پروموشن سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارم پرکرتے نظر آتے ہیں جبکہ دوسرے اداکاروں کی فلموں کی پروموشن بھی وہ خوب کرتے ہیں لیکن اب انہوں نے کہا کہ وہ اپنی نئی آنیوالی فلم دنگل کو سلمان خان کو دکھانے کیلئے بہت بے چین ہیں۔عامرخان نے کہا مجھے یقین ہے کہ سلمان میری نئی آنے والی فلم دنگل کی تشہیر کرکے خوشی محسوس کریں گے ۔
دوسری جانب بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے پہچانے جانے والے عامر خان کی اہلیہ کرن راو کے فلیٹ پر ڈکیتی پڑ گئی، پچاس لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے گئے۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق عامر خان اپنی اہلیہ کے ساتھ کارٹر روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ میں قیام پذیر ہیں تاہم ان کی اہلیہ کرن راو کا ایک ذاتی فلیٹ باندرا میں بھی واقع ہے اور وہاں پر راو کے فلیٹ میں رکھے گئے زیورات لوٹ لیے گئے ہیں۔ زیورات کی مالیت پچاس لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر عامر خان کی اہلیہ کے رشتے داروں نے تھانے میں درج کروادی ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی کرن راو کو اپنی انگوٹھی اور ہیرے کے ہار کی عدم موجودگی کا اندازہ ہوا، تو انہوں نے فوری طور پر اپنے رشتے داروں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ڈکیتی گزشتہ ہفتے میں کسی دن کی گئی ہے لیکن میڈیا نے ابھی اس واقعے کا نوٹس لیا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…