جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کنگنا رناوت اورریتھک روشن میں جھگڑا ،نئے انکشافات ،معاملہ بڑھ گیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)انڈیا کی اداکارہ کنگنا رناوت اور اداکار ریتھک روشن کے جھگڑے میں پہلے پولیس اور پھر ریتھک کے بیان نے معاملے کو پیچیدہ کر دیا ہے۔پولیس نے پہلے کہا تھا اس معاملے کے ثبوت نہیں ہیں اسی لیے تحقیقات بند کی جا رہی ہے لیکن ریتھک کی قانونی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے ان سے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔سائبر سیل کے جوائنٹ کمشنر سنجے سکسینہ نے بتایا کہ ریتھک کی میل کی شناخت کا یہ سرور امریکی ہے جس کی وجہ سے ہم انڈیا میں اس میل کو شناخت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ یہ پتہ لگانا مشکل ہے کہ اس کا استعمال کون کر رہا تھا؟

سکسینہ نے کہاکہ پیش کیے جانے والے ثبوتوں کی بنیاد پر کیس کو آگے نہیں بڑھا جا سکتا اس لیے اسے بند کر دیا گیا ہے۔لیکن ریتھک روشن کی قانونی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں کیس بند ہونے کی جو خبریں چل رہی ہیں وہ جھوٹی ہیں۔بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس نے ریتھک کے وکیل مہیش جیٹھ ملانی کو بتایا ہے کہ کیس بند نہیں ہوا اور تحقیقات جاری ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کے پختہ ثبوت ہیں کہ ریتھک روشن اور کنگنا رناوت کے درمیان کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ سشات موہن کا کہنا ہے کہ

پہلے پولیس کے بیان کے بعد محسوس ہو رہا تھا کہ یہ جھگڑا ختم ہو گیا ہے لیکن ریتھک کی جانب سے جاری بیان نے اس کیس کو ایک نیا موڑ دے دیا ہے۔واضع رہے کہ کنگنا رناوت نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور ریتھک روشن ریلیشن میں تھے اور ریتھک نے انھیں کئی میل بھی بھیجے تھے۔کنگنا کے اس دعوے کے بعد ریتھک نے سائبر کرائم سیل میں شکایت درج کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ کنگنا کو میل فرضی شناختی سے ملے تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…