منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا کا پر کشش ترین مرد کون ؟ قرعہ فال ایک ایسی شخصیت کے نام نکل آیا کہ آپ یقین نہیں کریں گے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

نیویارک (این این آئی)ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن سے شہرت حاصل کرنے والے ریسلرز کی تعداد سینکڑوں میں ہے مگر کوئی بھی ڈیوائن جانسن المعروف دی راک جتنا خوش قسمت نہیں ہوا جس نے ریسلنگ کے بعد ہولی وڈ پر بھی اپنا راج قائم کرلیا اور اب انہیں ایسا اعزاز حاصل ہوا ہے آج تک کسی ریسلر کو نہیں مل سکا۔ہر سال پیپل میگزین کی جانب سے دنیا کے پرکشش ترین مرد کا اعلان کیا جاتا ہے اور اس بار یہ اعزاز دی راک کے حصے میں آیا ہے۔ریسلنگ سے اداکاری کے شعبے میں آنے والے دی راک کو پیپل میگزین نے سویٹ، اسمارٹ اور سنگ تراش قرار دیا ہے۔اس اعزاز پر خوش دی راک کا کہنا تھا یہ زبردست ہے، یہ میرے لیے بہترین اور پرجوش اعزاز ہے، مجھے اب معلوم نہیں کہ اب یہاں سے ہم کہاں تک مزید آگے جائیں گے، میں نے سب کچھ حاصل کرلیا ہے تو کیا یہ اختتام ہے۔ان کے ساتھ فلم بے واچ میں کام کرنے والی بولی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر سابق ریسلنگ چیمپئن کو مبارکباد دی۔44 سالہ دی راک کو رواں برس ہولی وڈ کا سب سے زیادہ کمانے والا اداکار بھی قرار دیا گیا تھا اور ان کا کہنا ہے ‘ میں نے بہت کچھ ایسا کیا جو نہیں کرنا چاہئے تھا، میں کئی بار گرفتار ہوا، مگر اس کے ساتھ ساتھ میں اپنے اساتذہ اور بزرگوں کا احترام کرتا تھا، مجھے خود معلوم نہیں کہ میں کون ہوں اور میں کیا چاہتا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…