بال کٹوانے کے پیسے تک ختم ہو گئے۔۔معروف اداکارہ بھارتی حکومت کی نئی پالیسی کی بھینٹ چڑھ گئیں

16  ‬‮نومبر‬‮  2016

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی اداکارہ نیہا دھوپیا کا کہنا ہے کہ ایک ہزار اور پانچ سو کے کرنسی نوٹوں پر پابندی سے وہ بھی متاثر ہوئی ہیں لیکن لوگ ان کی مدد کر رہے ہیں اس لیے ان کا کام چل رہا ہے۔نیہا اپنی آنے والی فلم’’موہ مایا منی‘‘ کے پروموشن کے لیے آئی تھیں جہاں انھوں نے بی بی سی ہندی کے سوشانت موہن سے اس موضوع پر بھی بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ نوٹ پر پابندی سے تقریباً سبھی لوگ کافی پریشان ہیں لیکن اس پریشانی کے عالم میں بھی وہ ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔نیہا نے کہاکہ اپنے پڑوسی کو جب میں نے بتایا کہ میرے پاس کیش ختم ہو گیا ہے تو انھوں نے مجھے کچھ سو سو کے نوٹ دے دیے. وہیں میرے پھل والے نے کیش نہ ہونے کی بات پر خوشی سے کہا کہ میڈم آپ پھل لیتی رہیے، جب 2000 کی قیمت ہو جائے گی تب میں ایک ساتھ ہی لے لوں گا۔نیہا دھوپیا نے باڈی شیمنگ پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی خواتین اور خاص کر نوجوان لڑکیوں کو سمجھنا ہوگا کہ ہر لڑکی کی جسمانی ساخت یا بناوٹ مختلف ہوتی ہے۔ ماڈلز جیسا نظر آنا بالکل بھی صحت مندی کی بات نہیں ہے اور اگر آپ ایسا کر رہی ہیں تو آپ اپنے جسم کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔نیہا کہتی ہیں کہ ماڈلز ایسا کرتی ہیں کیونکہ انہیں ریمپ پر کپڑوں کو شو کرنا ہوتا ہے، لیکن وہ ایسا بہت سالوں تک نہیں کرتیں اور ہر لڑکی زیرو فگر نہیں ہو سکتی کیونکہ ہر ایک کا میٹابولزم مختلف ہوتا ہے۔نیہا خود 16 سالوں سے ماڈلنگ میں سرگرم ہیں اور کہتی ہیں کہ میں کبھی زیرو فگر کی حمایت نہیں کرتی اور جو میگزین ہمارے جسم کو فوٹوشاپ کر کے دکھاتی اور شائع کرتی ہیں آپ ان کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…