کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریلیز باکسنگ کرتی ہوئی ویڈیو نے یہ ثابت کردیا کہ وہ فٹنس میں کسی سے کم نہیں۔اس ویڈیو میں اداکارہ جس طرح سے باکسنگ کررہی ہیں، اسے دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ ان کا نیا مشغلہ بن چکا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں ماورا حسین نے کہا اپنے ڈرامے ’’سمیع‘‘ میں، میں 18 سال کی نوجوان لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں، اور اس عمر کا لگنے کے لیے مجھے مزید وزن کم کرنے کی ضرورت تھی، اس لیے میں نے باکسنگ کا آغاز کیا، شکر ہے میں اب تک 8 کلو وزن کم کرچکی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ماورا حسین نے کہا کہ مداح مجھے نہیں اپنے دل کو فالو کریں، میں طویل عرصے سے باکسنگ سیکھنا چاہتی تھی، میں اب خود کو مزید طاقتور محسوس کرتی ہوں، اس سے آپ کی زندگی میں نظم و ضبط آتا ہے، میں باکسنگ کے علاوہ دیگر ورزش اور یوگا بھی کرتی رہتی ہوں۔واضح رہے کہ ماورا حسین کے ڈرامے ‘سمیع’ کی کہانی بچوں پر تشدد کے مسائل پر مبنی ہے۔یہ ڈرامہ جان ہوپکنز یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کیا جارہا ہے۔
ماورا حسین نے اچانک ایسا کیا کام شروع کردیا کہ مداح حیران رہ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سائرس یا ذوالقرنین
-
ایک سے زائد میٹرز لگانے کے بارے میں نئی پالیسی تیار
-
ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا
-
این ڈی ایم اے نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا
-
بڑی خوشخبری ،گیس صارفین کے لیے اہم اعلان
-
وفاقی حکومت کابجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ
-
بھارت کے معروف اداکار اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار
-
کراچی، مین ہول سے ملنے والے 4 مقتولین کا قاتل گرفتار
-
سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
یونیورسٹی میں 21سالہ طالبہ کا اقدامِ خودکشی،پولیس تحقیقات کا دائرہ وسیع ،تفتیش میں بڑے انکشافات سامن...
-
بڑی خوشخبری، ملازمین کے لیے اضافی تنخواہ کا باضابطہ اعلان















































