ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی اداکارہ ریکھا پراسرار طور پر ہلاک

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) بھارتی ملایم فلموں کی اداکارہ ریکھا موہن ریاست کیرالا میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملایم فلموں کی اداکارہ ریکھا موہن ریاست کیرالا کے شہر شوبھا کے علاقے تھری سور میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریکھا کی پر اسرار موت دو روز قبل واقع ہوئی، اداکارہ کو کسی نے کھانے میں کچھ دیا جس کے بعد سے انہوں نے کوئی فون نہیں سنا۔پولیس حکام ابھی تک یہ پتہ کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ آیا یہ خود کشی کا واقعہ ہے یا پھر انہیں زہر دے کر مارا گیا ہے، پولیس نے اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تھری سور میڈیکل کالج منتقل کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ریکھا موہن نے 1996 میں ملائم فلم ادھیانا پالاکن میں ماموتی کا کردار ادا کیا تھا جب کہ 1997 میں فلم نی وروولم میں بھی اداکاری کی تھی۔ اس کے علاوہ ملایم ڈرامہ سیریل شتھری جنمم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…