جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مسٹر پرفیکٹ نے ایک بار پھر نیا روپ دھار لیا۔۔۔ مداح دنگ رہ گئے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن )بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان کی فلم ‘دنگل’ کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا، جس میں وہ ایک سخت گیر والد کے طور پر سامنے آئے۔فلم ‘دنگل’ میں عامر خان، مہاویر سنگھ پھوگٹ نامی پہلوان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو اپنی بیٹیوں کو پہلوانی میں گولڈ میڈل کے حصول کے لیے تربیت دیتے ہیں۔اس گانے کو دیکھ کر بھی اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عامر خان ایک والد کی حیثیت سے اپنی بیٹیوں کو پہلوان بنانے کے لیے سخٹ ٹریننگ دے رہے ہیں۔گانے کی شروعات عامر خان کے ان جملوں سے ہوتی ہے، ‘آج سے تم دونوں پہلوانوں کی زندگی گزارو گے’۔اس جملے سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ عامر خان اپنی دونوں چھوٹی بیٹیوں کو عام بچوں کی طرح زندگی گزارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل فلم ‘دنگل’ کا ٹریلر بھی جاری ہوا تھا، جسے دیکھ کر شائقین نے اس کا موازنہ سلمان خان کی فلم ‘سلطان’ سے کرنا شروع کردیا تھا۔رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی فلم ‘سلطان’ میں سلمان خان نے بھی ایک پہلوان کا کردار ادا کیا تھا، جو بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوئی تھی، اب دیکھنا یہ ہے کہ عامر خان کی فلم شائقین اور تجزیہ کاروں کو کس حد تک پسند آئے گی۔فلم ‘دنگل’ رواں سال 23 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…