اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ میں کرن جوہر کے بعد کنگ خان نے بھی بھارتی انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے کنگ خان نے اپنی آنے والی فلم ڈئیر زندگی میں پاکستانی اداکار علی ظفر کو نکال دیا فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ عالیہ بھٹ اور علی ظفر کام کررہے تھے.علی ظفر کی جگہ اب طاہر بسین کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کے بعد اب بھارتی فلم نگری بھی انتہا پسندوں کے اشاروں پر ہی چلے گی فلم میں کسے کاسٹ کرنا ہے اور کسے نہیں یہ فیصلہ شیو سینا آرایس ایس ایم این ایس نامی شدت پسند پاکستان مخالف تنظیمیں کریں گی۔انتہاپسندوں نے کرن جوہرسے جو سلوک کیا اس سے شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان جوفلم ڈئیر زندگی کی پروڈیوسر ہیں، نے سبق سیکھ لیا ہے۔ اسی لئے انتہا پسندوں سے پنگا لینے کی بجائے علی ظفر کو ہی فلم سے نکال دیا۔ ڈئیر زندگی میں علی ظفر کی جگہ بالی ووڈ کے نئے اداکار طاہر بسین کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جو اب عالیہ بھٹ کے مقابل کام کریں گے۔