اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے اڑی حملے کے بعد ابھی تک پاکستانی فنکاروں کی مشکلات جوں کی توں ہیں اوران کی مشکلات کی بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی فنکاروں نے اڑی حملے کی مذمت نہیں کی تھی جبکہ دوسری طرف اڑی حملے پر پاکستانی فنکاروں سے مذمتی بیانات کا مطالبہ کرنے والے بھارت کے اپنے فنکاروں کی جانب سے کوئٹہ حملے پر چپ سادھ لی گئی ہے۔
۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اڑی میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملے کے بعد بھارتی شدت پسندوں اور کئی فنکاروں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا پاکستانی فنکار اس حملے کی مذمت کریں۔ تاہم اب جب پاکستان میں کوئٹہ میں خوفناک دہشت گرد حملہ ہوا ہے تو بھارت کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کر لی گئی ہے۔ سانحہ کوئٹہ میں بھاری جانی نقصان کے باوجود کسی بھی بھارتی فنکار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹوں یاکسی بھی میڈیافورم سے کوئٹہ حملے کی مذمت کرنے کی ہمت نہیں ہوئی جس سے بھارتی فنکاروں کاپاکستان دشمنی پرمبنی چہرہ بے نقاب ہوگیا۔
اڑی حملے پرپاکستانی فنکاروں سے مذمت کامطالبہ کرنے والے بھارتی فنکاروں کاکوئٹہ حملے پرکیساردعمل سامنے آیا،جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے
25
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں