جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

میں پاکستانی فلم میں کام نہیں کروں گا, رشی کپور نے پاکستانی فلم کیوں ٹھکرائی؟اصل وجہ سامنے آگئی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی)بولی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور کی جانب سے گزشتہ کچھ عرصے پہلے پاکستانی فلم کی آفر ٹھکرانے کی خبر نے پاکستانی شوبز حلقوں میں کافی مایوسی پیدا کردی تھی۔رشی کپور نے 2015 کی سپر ہٹ فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’کے سیکوئل میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی،لیکن اس معذرت کی وجہ بتانے سے گریز کیا تھا۔لیکن اب رشی کپور نے خاموشی توڑتے ہوئے پاکستانی فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘میں پاکستانی فلم میں کام نہیں کروں گا کیونکہ میرا ملک اس بات کو پسند نہیں کریگا۔ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئیان کا کہنا تھاکہ انہوں نے جوانی پھر نہیں آنی کی کہانی سنی تھی،یہ ایک دلچسپ کہانی تھی،یقیناً اس کے سیکوئل کی کہانی بھی اچھی ہوگی لیکن میں اس میں کام نہیں کرسکتا،کیونکہ آج کل حالا ت بہت ہی نازک ہیں۔انہوں نے اپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا’ مجھے بھارتی شہری ہونے پر فخر ہے،اگر پاکستا ن ایک دہشت گرد ریاست ہے،تو مجھے اس کا حصہ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…