جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عامر خان جس ہیروئن کے ساتھ یہ کام کرتے ہیں, وہ نمبرون ہو جاتی ہے اخر مسٹر پرفیکٹ ایسا کیا کام کرتے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے فلموں کے سیٹ پر اپنی شرارتوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جس اداکارہ کے ہاتھ پر تھوک دیں وہ نمبر ون ہوجاتی ہے۔بالی ووڈ اسٹار عامر خان اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور فلموں کی شوٹنگ کے دوران اپنے کام کے حوالے سے نہایت سنجیدہ بھی سمجھے جاتے ہیں لیکن فلم کے سیٹ پر اپنی چھوٹی چھوٹی شرارتوں سے بھی سب کو محظوظ کرتے رہتے ہیں اسی لیے 24 سال قبل ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے والی اداکارہ نے ان کی اچھوتی حرکتوں سے پردہ اٹھا یا ہے۔گزشتہ روز 1992 میں ریلیزہونے والی شہرہ آفاق فلم ’’جو جیتا وہی سکندر‘‘کی کاسٹ نے 24 سال بعد ممبئی 18 ویں اکیڈمی آف موونگ امیج (مامی) فیسٹیول میں شرکت کی جہاں تقریب میں اداکارہ عائشہ جھلکا نے فلم کے سیٹ پر عامر خان کی شرارتوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ فلم کے سیٹ پر عامر خان کہتے تھے کہ وہ ہاتھ کی لکیریں پڑھنا جانتے ہیں اور جیسے ہی ہاتھ آگے بڑھاتے تو وہ اس پر تھوک دیتے تھے جس پر فوراً عامر خان نے کہا کہ میں نے جس ہیروئن کے ہاتھ پر تھوکا ہے وہ نمبر ون بن گئی ہے اسی لیے میں اپنی ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ اب بھی ایسا کرتا ہوں تاکہ ان کی قسمت بدل جائے۔ عامر خان کے جواب پر پورا ہال قہقوں سے گونج اٹھا اور اداکارہ پوجا بھیدی نے بھی اپنی بیٹی عالیہ کو عامر خان سے ہاتھ پر تھوکنے کا مشورہ دیا۔واضح رہے کہ فلم ’’جو جیتا وہی سکندر‘‘ میں عامر خان، عائشہ جھلکا، پوجا بیدی اور دیپک تجوری نے اہم کردار ادا کیا تھا اور فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…