پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں موجود پاکستانی فنکاروں سے بھارتی فوج کیلئے ویلفیئر فنڈ کے طور پر بھتہ لئے جانے کا انکشاف

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کیلئے بھتہ جمع کرنے کا انوکھا طریقہ سامنے آگیا۔ راج ٹھاکرے نے فواد خان کی فلم اے دل ہے مشکل کو مشروط گرین سگنل تو دیا مگر پروڈیوسر سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ آرمی ویلفیئر فنڈ میں پانچ کروڑ روپے دے۔ انتہاء پسند ہندو نے پانچ کروڑ روپے بھتہ کی شرط صرف اے دل ہے مشکل کیلئے ہی نہیں، ہر اس بالی ووڈ فلم کیلئے رکھی ہے جس میں کوئی پاکستانی اداکار یا اداکارہ کام کرے گی۔ یوں بھارتی فوج کی ویلفیئر اب بھتے کے پیسوں سے ہو گی۔
دوسری جانب بھارتی انتہا پسند جماعت مہاراشٹر نو نریمان سینا نے بالی ووڈ ہدایت کاروں کرن جوہر اور مہیش بھٹ کو دھمکی دی ہے،کرن جوہر اور مہیش بھٹ کا نام لے کر ایم این ایس نے کہا کہ دونوں پروڈیوسرزاپنی فلموں میں پاکستانیوں کو کام نہ دیں۔ایم این ایس نے مزید کہا ہے کہ اگر کرن جوہر اور مہیش بھٹ نے پاکستانی اداکاروں کو کام دیا تو سڑکوں پر لا کر ان کی پٹائی لگائیں گے۔ایم این ایس نے اس سے پہلے پاکستانی اداکاروں کو بھارت سے نکلنے کا الٹی میٹم دیا تھا جب کہ ’اے دل ہے مشکل‘ سے فواد خان کا کردارنکلوانے کے لیے انتہا پسندوں نے کرن جوہر کے گھر کے سامنے مظاہرہ بھی کیا تھا۔بھارتی انتہاپسند تنظیم مہاراشٹر نونریمان سینا کی دھمکی پرمہیش بھٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشتعل کیے جانے پر خاموشی خوبصورت اور باوقار جواب ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…