منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

چائے والے کاستارہ عروج پر،معاملات دیکھنے کےلئے ٹیم رکھ لی ،ٹیم میں کون کون شامل ہے ؟

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپشل رپورٹ )اسلام آبادمیں چائے بنانے والاارشد خان نے سوشل میڈیاپراپنی نیلی آنکھوں اورگوری رنگت کے باعث مقبولیت کےریکارڈتوڑے اوراس کی پوسٹ کی گئی پہلی تصویرکوپاکستان اوربھارت سمیت دنیابھرکی نوجوانوں اورلڑکیوں نے شیئرکیاتھا۔چائے والاارشد خان نے اپنی بہت زیادہ مصروفیات کے باعث تنخواہ پرٹیم رکھ لی ہے جوکہ اس کے مختلف اداروں اورمیڈیاکے معاملات کودیکھ رہی ہے ۔اس ٹیم میں تقریباپانچ افراد شامل ہیں جوکہ منیجرکے ماتحت کام کررہی ہے جبکہ ارشد خا ن نے ایک ایڈوائرزبھی رکھ لیاہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اب ارشد خان کودنیابھرسے مختلف اداروں کی طرف سے آفرزموصول ہورہی ہیں جن کےلئے اس کااکیلے کام کرنامشکل ہوگیاتھاجس کے باعث اس نے ایک ٹیم رکھی ہے ۔چائے والااب فیشن والا بن چکا ہے اور روز بروز انکی مقبولیت میں اضافہ کے پیش نظرروزانہ انکے نمبر پر فون کالز کا تانتا بندھنا شروع ہوگیا ہےجس کے باعث اس نے ایک منیجر اور ایڈوائیزربھی رکھ لیا جو تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔ارشاد چائے والے کے منیجر ملک فہیم نے بتایا ہےارشاد کو برطانیہ سمیت دنیا بھر سے مختلف برانڈز نے اپنے ساتھ کام کی پیشکش کی ہے جبکہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے بھی انکے ساتھ کام کی پیشکش کی ہے،تاہم فی الحال کسی بھی ادارے کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا ہے۔ارشاد چائے والا ایک ادارے کے ساتھ میٹنگ کے سلسلے میں آئندہ چند روز میں کراچی جائے گاجہاں پرماڈلنگ کاایک معاہد ہ طے پائے گا۔چائے والاکے منیجرملک فہیم نے بتایاہے کہ ارشد خان کی کراچی میں مصروفیات کے بارے میں ابھی بتاناقبل ازوقت ہے کیونکہ کراچی کے ادارے سے توچندروزمیں معاہدہ طے پاجائے گالیکن کراچی کے معروف اداروں سے اگرمعاملات طے پاگئے توپھرارشد خان چائے والاکاکراچی میں قیام طویل ہوسکتاہے ۔جب ملک فہیم سے یہ پوچھاگیاکہ ارشد خان کراچی میں کہاں قیام کریں گے تواس کاکہناتھاکہ یہ بات بھی نہیں بتاسکتاکیونکہ ارشد خان کے کراچی میں بھی بہت فینزہیں ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…