جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی نہیں تو پاکستانی فلمیں ہی سہی ، معروف فنکارکاپاکستانی فلموں میں کام کرنے کافیصلہ ،انڈیاکے پیسے پرہم عیش کریں گے ،بھارتیوں کوپیغام

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف پاکستانی فنکارواداکار علی ظفر نےپاکستانی فلموں میں کام کرنے کافیصلہ کرلیا۔ہدایت کاراحسن رحیم نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ علی ظفرنے ان کی نئی آنے والی فلم میں علی ظفر مرکزی کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ علی ظفر اس فلم کے لیے بالکل صحیح انتخاب ہیں، ان کے ساتھ کام کرنے میں ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، انہیں فلم کا سکرپٹ کافی پسند آیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ابھی تک فلم کانام بتانہیں سکتاتاہم یہ ایک ایکشن سے بھرپورمزاحیہ فلم ہوگی اوراس فلم کی شوٹنگ پاکستان اوردوسرے ممالک میں ہوگی ۔احسن رحیم نے یہ بھی بتایاکہ فلم ابھی اپنے پہلے مرحلے میں موجود ہے کیوں کہ اس کی کاسٹنگ مکمل نہیں ہوئی اور اس کی شوٹنگ سے قبل وہ کچھ اور اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی امید کررہے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ علی ظفرنےبالی و وڈ میں 2010 کی فلم ’تیرے بن لادن‘ سے اپنے فنی سفرکاآغازکیا جس کے بعد وہ ’میرے برادر کی دلہن‘، ’لندن پیرس نیویارک‘، ’چشمے بددور‘، ’ٹوٹل سیاپا‘، ’کل دل‘ اور ’تیرے بن لادن 2‘ میں کام کرچکے ہیں۔احسن رحیم نے بتایاکہ علی ظفرنے مجھ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کوکام سے روکنے سے بھارتی فلم انڈسٹری کونقصان ہوگا۔احسن رحیم نے کہاکہ علی ظفرکہتے ہیں کہ ہم نے جوکچھ بھارت سے کماناتھاوہ کمالیااوراب یہ پیسہ ہمارااپناہے اس پربھارت کاکوئی حق نہیں ،اب بھارت والے دیکھیں گے کہ ان کے پیسے سے ہم عیش کررہے ہیں اوران کی فلمیں فلاپ ہونگی اورجوفلمیں جن میں پاکستانی فنکاروں اوراداکاروں کی فلموں کوبھارت میں پیش کیاجاناتھاتووہ بھی بھارت کوکروڑوں روپے کانقصان ہوگاجبکہ میں اورمیر ےساتھی پاکستانی فنکارتومعاوضہ لے چکے ہیں ۔ہمارے لئے اب کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…