کراچی(آئی این پی) پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع بھی ٹویٹر پر چائے والے سے متعلق گفتگو میں کودنے سے خود کو نہ روک سکیں، کہتی ہیں زالیماں ایک کپ چائے پلادے۔اسلام آباد کے چائے والے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی تو پاکستانی لڑکیاں بے اختیار اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئیں، ایسے میں کئی معروف شخصیات نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا، اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیق بھی خود کو نہ روک پائیں۔اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں درج ہے زالیماں ایک چائے پلا دے۔واضح رہے کہ اس سے قبل صنم بلوچ، ریحام خان اور بھارتی ٹی وی اینکر نکول مہتا سمیت دیگر کئی مشہور شخصیات نے بھی اسلام آباد کے چائے والے ارشد پر تبصرہ کیا ہے۔
دوسری جانب چائے بیچنے والے ارشد خان کی تصویرسوشل میڈیاپروائرل ہونے کے بعد اب ارشد خان شہرت کی بلندیوں160پرہے کہ اب وہ مزیدچائے نہیں بیچے گا۔اب اس کوکئی بڑے کمپنیوں کی طرف سے سپانسرشپ ملنے کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی نجی ٹی وی چینلزنے اس کوانٹرویوزکے لئے دعوت بھی دی ہیں اوراب ارشدخان چائے والانہیں بلکہ ایک معروف کپڑابنانے والی کمپنی کے اشتہارمیں160ماڈلنگ کرے گا۔اس کمپنی نے بتایاہے کہ وہ اپنے فل ورژن کیلئے نئی مہم لانچ کررہی ہے اورارشد #چائے والا،اب ماڈل کے طورپرکام کرے گا۔جس کمپنی کے وہ کام کرے گاوہ اسلام آباد کی ایک کپڑابنانے والی کمپنی ہے۔’چائے والا‘ کے راتوں رات مشہور ہو جانے کے بعد جہاں ان کے کہیں چاہنے والے ہیں وہیں ان کے حاسد بھی سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ معروف شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد میں یہ رائے بھی پائی جا رہی ہے کہ اس طرح کسی کو راتوں رات بغیر کسی وجہ کے شہرت کی بلندیوں پر لے جانا میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ ہونے کا ثبوت ہے۔ جبکہ دوسری طرف کئی معروف شخصیات یہ بھی کہہ رہی ہیں آپ کو مشہور ہونے کیلئے اب ’چائے والا‘ بننا پڑے گا۔
پاکستان سمیت دنیابھرمیں سوشل میڈیا پرراتوں رات دلوں کی دھڑکن بن جانے والا چائے بنانے والے ارشد خان نے انکشاف کیاہے کہ مجھے دوستوں نے بتایاکہ میں مشہورہوچکا ہوں، لڑکیاں میرے ساتھ تصویریں بنوانے آ رہی ہیں۔ جبکہ ارشد خان نے فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔ارشدخان دلکش نقوش اورپراثر گہری آنکھیں رکھنے والا اسلام آباد کا چائے والا سوشل میڈیا کی بدولت راتوں رات مشہور ہو چکا ہے، کوئی اسے ہالی ووڈ کے ہیروز سے مشابہہ قرار دے رہا ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ اس کے آگے بالی ووڈ کے ہیرو کیا بیچتے ہیں۔ایک نجی ٹی و ی سے گفتگوکرتے ہوئے راتوں رات چائے بنانے سے دھوم بنانے والے ارشد خان نے کہاہے کہ مجھے خود بھی اندازہ نہیں کہ میں راتوں رات اتنا مشہور ہو گیا ہوں۔ ارشد نے کہاکہ مجھے دوستوں نے بتایا کہ میں مشہور شخصیت بن چکا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ارشدخان نے کہا کہ صبح سے چالیس، پچاس لڑکیاں یہاں آ چکی ہیں جو میری تصویریں اور ویڈیوز بنا کر ساتھ لے گئی ہیں۔ اس نے یہ بھی بتایاکہ کہا کہ اگرآفر آئی تو فلموں میں بھی کام کروں گا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرایک چائے والے کی تصویر نے دھوم مچا رکھی ہے۔ اسلام پشاور موڑ پرسبزی منڈی کے قریب لگنے والے اتوار بازار میں کیمرے کی لینس میں محفوظ ہونے والا یہ لڑکا لوگوں کے دلوں میں گھرکرگیا ہے۔ ٹوئٹر پر بھی چائے والے کی دھوم مچی ہے اور اس کی شہرت سرحد پار تک جا پہنچی ہیاورسرحدپارسے بھی ارشد کوکئی اہم آفریں ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیاپرآئے روزایسی ویڈیوزیاتصویریں وائرل ہوتی رہتی ہیں جن کے بارے میں جان کرسوشل میڈیاکے صارفین کوایک اچھی کہانی پڑھنے کومل جاتی ہے یاکوئی ایساواقعہ جس سے ان کوپڑھنے میں خوشی ہوتی ہے۔آج کل پاکستان کے سوشل میڈیاپرایک چائے فروش کی تصویروائرل ہے اوراس تصویرکے چرچے پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہورہے ہیں۔یہ ایک چائے فروش کی تصویرہے جس کی آنکھیں جسم کا خوبصورت ترین حصہ ہوتی ہیں، اگر یہ خوبصورت ہو تو سونے پر سہاگہ، شاید چائے کے ہوٹل پر موجود اس نوجوان کی آنکھوں میں بھی ایسا ہی کچھ ہے، کہ جو دیکھتا، دیکھتا ہی رہ جاتا۔اگر لوگ کہتے ہیں کہ خوبصورت آنکھیں مار ڈالتی ہیں، تو صحیح ہی کہا ہے اور اس پر قیامت کہ آنکھیں رکھنے والا معصوم بھی نظر آئے تو کیا کہنے ہیں۔بڑی بڑی روشن آنکھیں، دودھ جیسی رنگت اور گلابی ہونٹ گویا سوشل میڈیا پر اس سیدھے سادے نظر آنے والے چائے والے نے دھماکا کردیا۔اسلام آباد کے پشاور موڑ پر سبزی منڈی کے قریب لگنے والے اتوار بازار میں کیمرے کی لینس میں محفوظ ہونے والا یہ لڑکا گویا تصویر اتارنے والے کے دل میں گھر کرگیا۔
LOL. Girls be like….. #chaiwalla #Zaalima pic.twitter.com/d9O6JMpuuR
— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) October 18, 2016