ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

آئی سی سی کا رینکنگ پیشگوئی سسٹم ناکارہ ۔۔۔! یہ کیا خبرآگئی ؟

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( آن لائن )جدیدکرکٹ میں جہاں ٹیموں کے ورلڈکپ اورآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا دارومداران کی رینکنگ پر ہوتا ہے وہاں آئی سی سی کا یہ نظام خراب ترین صورتحال سے دوچار ہے۔عام شائقین توکجا بڑے بڑے ماہرین بھی اس نظام کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔اس نظام میں آنے والے میچزکاکوئی بھی نتیجہ چن کر رینکنگ دیکھی جائے تو اس کے نتائج ان نتائج سے یکسر مختلف ہوتے ہیں جو میچ ختم ہونے کے بعد آئی سی سی کے رینکنگ نظام پر ظاہر ہوتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف حالیہ سیریز خصوصاً آخری ون ڈے میچ اس کی واضح مثال ہے آخری میچ سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم 98پوائنٹس کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر تھی میچ کے آغاز کے وقت آئی سی سی کا پیشنگوئی رینکنگ نظام نشاندہی کررہا تھا کہ اگر میچ جیت جائیں تو پوائنٹس 99جبکہ ہارنے کی صورت میں 95 ہو جائینگے لیکن جب بنگلہ دیش نے افغانستان کو ہائی مارجن سے ہرایا تو آئی سی سی کی رینکنگ میں اس کے 95پوائنٹس درج ہوگئے اس صورتحال نے اس سسٹم کو ناکارہ بنا دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…