منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

بہتر ہے کہ پاکستانی فنکار بھارت چھوڑ کر چلے جائیں،ایک اوربھارتی اداکاربھی بول پڑا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے کہاہے کہ بھارت اورپاکستان کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر یہی بہترہے کہ پاکستانی فنکار بھارت چھوڑ کر چلے جائیں۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران نوازالدین صدیقی سے پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا جس پر ان کا یہ ردعمل سامنے آیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں سلمان خان نے ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی تھی، ان کا کہنا تھا کہ وہ فنکار ہیں دہشت گرد نہیں اور انہیں ملک میں آنے کی اجازت ہماری حکومت ہی دیتی ہے۔اس حوالے سے جب نوازالدین صدیقی سے سلمان خان کے اس بیان کے حوالے سے رائے مانگی گئی اور پوچھا گیا کہ کیا وہ ان کے ساتھ نہیں ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ اس میں سلمان خان کے ساتھ یا الگ ہونے والی کوئی بات نہیں ہے، یہ ہمارے ملک کا معاملہ ہے اور اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہاپاکستانی فنکاروں کی بہتری اسی میں ہے وہ اپنے وطن واپس چلے جائیں ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…