جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

میرا پڑوسی کچرے کو صاف کرنے میں ناکام رہا تو ۔۔۔! پاکستان بھارت کا شکریہ اداکرے،عدنان سمیع کا خطاب،نمک حرامی کا ریکارڈ قائم کردیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی شہریت حاصل کر نے والے گلوگار عدنان سمیع نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خاتمے میں ناکام رہا ۔تقریب کے دوران گلوکار عدنان سمیع نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھارت کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ انہوں نے سرجیکل اسٹرائیکس کے ذریعے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔گلو کار نے کہاکہ اگر میں اپنے پڑوسی کے گھر سے کچرا گرتے ہوئے دیکھوں جو میرے گھر بھی آرہا ہو تو میں ان سے شکایت کروں گا، تاہم اگر میرا پڑوسی اس کچرے کو صاف کرنے میں ناکام رہا تو میں خود اپنے گھر کو صاف کرنے کے لیے اس کچرے کو صاف کروں گا ٗکیوں کہ آپ وہ کچرا صاف نہیں کرسکے، لہذا مجھے آپ کے گھر میں داخل ہوکر ایسا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چار سال سے پاکستان کہہ رہا ہے کہ وہ دہشت گردی کا شکار ہے، آپ کے پڑوسی خود آپ کی مدد کررہے ہیں ٗ آپ اسے تسلیم تک نہیں کررہے۔پاکستان پر بھارت سے ہاتھ ملانے پر زور دیتے ہوئے عدنان سمیع نے کہا کہ دہشت گردی کو ختم کرنا ہوگا، اگر آپ یہ اکیلے نہیں کرسکتے تو ہمیں مل کر کچھ کرنا ہوگا تاکہ ہمارے بچے امن سے اس دنیا میں رہ سکیں، اس کو ذاتی طور پر کیوں لیا جارہا ہے؟ آپ خود بھی جانتے ہیں کہ خود کش بمبار

 

موجود ہیں جو مساجدوں میں خود کو دھماکے سے اڑا لیتے ہیں، تو اگر ایسے موقع پر کوئی آپ کی مدد کررہا ہے آپ کو اس کا شکر گزار ہونا چاہیے۔عدنان سمیع کی جانب سے کی گئیں گزشتہ ٹویٹس نے کئی پاکستانیوں کے جذبات کو مجروح کیا تھا، اس حوالے سے اداکار نے کہا کہ میری ٹویٹس ایک مشترکہ دشمن کیخلاف تھیں ٗوہ دشمن جو دونوں ممالک کے ساتھ پوری دنیا کو تکلیف پہنچا رہے ہیں ٗپاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہندوستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔عدنان سمیع نے کہاکہ جو میرے دل میں آیا میں نے وہی کہا ٗمیں ان سے معافی مانگتا ہوں جن کو وہ بات پسند نہیں آئی ٗ انہوں نے اس کی تشریح اپنے انداز میں کی اور اسی لیے میں نے لکھا کہ کیا وہ پاکستان اور دہشت گردوں کو ایک سمجھتے ہیں؟سرجیکل اسٹرائیکس کے حوالے سے گلوکار نے کہا کہ یہ اہم نہیں ہے کہ اسٹرائیک کہاں کیا گیا، ضروری یہ ہے کہ کیوں کیا گیا، یہ اسٹرائیکس دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کی گئیں، دہشت گردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، دہشت گرد ممبئی، پشاور اور پیرس پر بھی حملہ کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…