نئی دہلی (این این آئی) بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی بڑھتی کشیدگی اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (آئی ایم پی پی اے) کے ایک ممبر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (آئی ایم پی پی اے) نے پاک ٗبھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی فنکاروں اور ٹیکنیشنز پر بالی وڈ میں کام کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ فنکاروں پر یہ پابندی پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات معمول پر آنے تک برقرار رہے گی۔اس کے بعد انڈین فلم ایسوسی ایشن کے ممبر راہول اگروال نے فیس بک پر پوسٹ کیے گئے اپنے خط میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔اپنے خط میں راہول نے کہاکہ فن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور آرٹ کے نگہبان ہونے کی حیثیت سے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم لوگوں کو ایک ساتھ جوڑیں نہ کہ انہیں الگ کریں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ ایک ساتھ مل کر جنگ کے بجائے امن کو فروغ دیں کیوں کہ ہم سب ایک جیسے ہی ہیں۔راہول کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے پر پابندی لگانا کوئی حل نہیں اور بجائے اس کے کہ ہم دنیا کو یہ دکھائیں کہ دہشت گردی ان دونوں ممالک کو الگ نہیں کرسکتی، بنیاد پرست ہمیں حالت جنگ میں رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب گورننگ باڈی نے ان کی آواز کو تسلیم ہی نہیں کیا تو یہ ان کی ’ذاتی ناکامی‘ اور ایسوسی ایشن کے لیے ’بیکار‘ بات ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے کے بعد کئی پاکستانی سینما گھروں نے بھی بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی ۔
پاکستانی فنکاروں پر پابندی ٗبھارتی فلم ایسوسی ایشن کے رکن مستعفی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مشہد میں دو دن
-
پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان، فی لیٹر کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ جانیے
-
آپ کا بلڈ گروپ یہ ہے جس وجہ سے مچھر زیادہ کاٹتے ہیں ، تہلکہ خیز انکشاف
-
شوٹنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، مشہور اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک
-
پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار جاری،اضافی چھٹی کا بھی اعلان
-
ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو نقشے سے مٹا دیں گے، چینی تجزیہ کار کی اسرائیل کو وارننگ
-
پنجاب میں 94 غیر قانونی اور جعلی یونیورسٹیاں، فہرست سامنے آ گئی
-
طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری
-
حکومت نے سولر صارفین کے بلنگ نظام میں بڑی تبدیلی کر دی
-
ملک میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
55 سالہ خاتون نے 25 سالہ شخص کو 2 ارب روپے تحفے میں دیکر اس سے شادی کرلی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
-
اسٹیٹ بینک کا 18 سال سے کم عمر افراد کے اکاونٹ سے متعلق بڑا فیصلہ
-
انسانیت لرز اٹھی، استاد نے کم سن بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا



















































