ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں آج کل بیماریوں کا دور چلا ہوا ہے جس کے باعث کسی کو بخار ہے تو کوئی ہڈیوں اور کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہے اور اس تکلیف سے نجات حاصل کرنے کے لیے کوئی ملک سے باہر گیا تو کسی نے اپنے مداحوں سے اپنے جذبات شئیر کیے ہیں۔بھارتی اداکارہ مادھوری جو کہ ان دنوں ایک رئیلٹی شو میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں، گزشتہ ہفتے کندھے میں تکلیف کے باعث علاج کے لیے امریکا روانہ ہوگئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کندھے میں کافی درد اور تکلیف محسوس کررہی تھیں۔بھارتی فلمساز کرن جوہر بھی شدید ڈپریشن کا شکار ہیں اور حالیہ دنوں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ڈپریشن کے باعث نہ تو وہ کسی سے بات کرنا چاہتے تھے اور نہ ہی کسی سے ملنا، اسی لیے وہ ملک سے باہر کسی ایسی جگہ چلے گئے تھے جہاں کوئی جان پہچان کا شخص موجود نہیں تھا۔بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن دونوں ہی ہڈیوں میں درد کے مسائل سے دوچار ہیں، حال ہی میں ایک ایوارڈ شو کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئیٹر پر دونوں اداکار ہڈیوں کے درد پر بات کرتے ہوئے نظر آئے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئیٹر پرشاہ رخ خان نے امیتابھ سے کہا کہ سر میں بہت جلد آپ کے لیے ایک فزیو کا بندوبست کروں۔ایشوریا رائے بچن جو ان دنوں بالی ووڈ میں دوبارہ قدم جمارہی ہیں اور کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں جلوہ گر ہوں گی، رپورٹ کے مطابق اداکارہ ان دنوں وائرل بخار کا شکار ہیں نہ صرف اداکارہ بلکہ ان کی بیٹی ارادھیا بچن کی بھی طبیعیت خراب ہے۔بھارتی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی بھی ان دنوں طبیعت ناساز ہے اور وہ بخار میں مبتلا ہیں اور اس حوالے سے عالیہ نے اپنے جذبات سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے مداحوں سے شئیر کیں اور کہا کہ صرف کیمرہ ہی ان کو ٹھیک کرسکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا















































