بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

گلوکارہ حمیرا ارشد کابھائی بھی بڑے تنازعہ کی زد میں اگیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) ماڈل و اداکار احمد بٹ نے اپنی سابقہ اہلیہ گلوکارہ حمیرا ارشد اورانکے بھائی کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا، مقامی عدالت نے تھانہ فیکٹری ایریا سے کو 27 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور محمد سرفراز اختر کے رو برو سماعت کے دوران احمد بٹ نے الزام عائد کیا کہ حمیرا ارشد اپنے بھائی کے ساتھ مل کر مجھ سے میرا بیٹا چھیننے کے لیے ہراساں کررہے ہیں اور پولیس بھی میرے گھر پر چھاپے ماررہی ہے۔ احمد بٹ نے مزید موقف اپنایا کہ بچے کی حوالگی کے لیے کیس دائر کررکھا ہے لیکن بچہ چھیننے کیلئے ان پر دباؤڈالا جارہاہے لہٰذاعدالت تحفظ فراہم کرے۔ عدالت نے درخواست پر ابتدائی کارروائی کے بعد ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کو27ستمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔احمد بٹ نے سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ۔علاوہ ازیں گارڈین عدالت نے حمیرا ارشد کے بیٹے کی تحویل کے معاملے پر دائر درخواست پر کارروائی30 ستمبر تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روزگارڈین جج امین شہزاد کے روبرو حمیرا ارشد کے بیٹے کی تحویل کے لیے درخواست پر سماعت ہونا تھی تاہم گارڈین جج کی تبدیلی کی وجہ سے کیس پر کارروائی نہ ہو سکی اور سماعت 30ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر حمیرا ارشد اور احمد بٹ کو ان کی الگ الگ درخواستوں پر نوٹس جاری کیے تھے۔ گارڈین کورٹ نے چھ سالہ بچے علی کی عارضی تحویل حمیرا ارشد کو دے رکھی ہے ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…