ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

 مودی سرکار،بھارتی میڈیاکے بعد بالی ووڈفنکار بھی پاکستان کے خلاف زہراگلنے میدان میں آگئے

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)اڑی حملے کے بعد  مودی سرکار،بھارتی میڈیاکے بعد بالی ووڈفنکار بھی پاکستان کے خلاف زہراگلنے میدان میں آگئے .جہاں مودی سرکار اور بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگلتے تھکتا نظر نہیں آتا وہیں بالی ووڈ کے فن کار بھی پاکستان سے نفرت کے اظہار میں کسی سے پیچھے نہیں۔بالی ووڈ گلوکار ابھیجیت بھاٹیہ جو سوشل میڈیا پر اپنے بیانات کے حوالے سے متعدد بار تنازعات کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ خاتون صحافی کے خلاف ایک متنازع ٹوئٹ پر موصوف جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں۔اب انہوں نے پاکستانی فنکاروں کے خلاف اپنی روایتی کینہ پروری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں بھارت سے نکالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔گلوکار ابھیجیت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نہ صرف پاکستانی اداکاروں کو بھارت سے نکالنے کا مطالبہ کیا وہیں ہدایت کار کرن جوہر، مہیش بھٹ اور بالی ووڈ کے کنگ خان کو بھی پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ابھیجیت نے بھارتی ہدایت کاروں کو دشمن قرار دیتے ہوئے انہیں سبق سکھانے کی گیڈر بھبکی بھی دی، انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہئے بلکہ انہیں لات مار کر ملک سے باہرنکال دینا چاہیے جب کہ ہدایت کاروں کو انہیں کام دینے پر اب شرم آنی چاہیے۔واضح رہے کہ اس وقت فوادخان ،علی ظفراورماہرہ خان سمیت متعدد فنکاربالی ووڈمیں کام کررہے ہیں جن کوروزانہ کسی نہ کسی طریقے سے بھارت چھوڑنے کےلئے طنزیہ راستہ اپنایاجاتاہے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…